لیبر ڈے :دنیا بھر میں ریلیاں ، جھڑپیں ،سینکڑوں گرفتار

لیبر ڈے :دنیا بھر میں ریلیاں ، جھڑپیں ،سینکڑوں گرفتار

استنبول،پیرس،برلن(اے ایف پی ، آئی این پی)لیبر ڈے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاں، مظاہرے ،جھڑپیں ،سینکڑوں گرفتار، ترک پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔۔

210 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ، فرانس میں بھی جھڑپیں شروع 

 ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں یکم مئی کی ریلیوں میں ہزاروں مظاہرین نے شرکت کی۔ترکیہ میں تاریخی تکم اسکوائر پر یوم مزدور کی ریلیوں پر پابندی کے بعد 210 افراد کو حراست میں لیا گیا ،پیرس میں بھی 25 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ دیگر کئی ممالک میں مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ہزاروں افراد نے فرانس بھر میں یوم مئی کے موقع پر احتجاجی مارچ کیا۔پیرس، مارسیلی، ٹولوز، لیون اور نانٹیس میں مظاہرین نے فلسطینی پرچموں کے ساتھ ساتھ اپنی یونین کے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔ انہوں نے بہتر تنخواہوں اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔کچھ مظاہرین نے فورسز پر آتش بازی اور پتھراؤ کیا ۔ جرمنی میں یوم مئی کی پریڈ کے دوران فلوٹ کے الٹ جانے سے 30 افراد زخمی ہو گئے ، 10 کی حالت تشویشناک ہے ۔ ادھر دنیا بھر میں محنت کشوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے مزدوروں کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی اس موقع پر مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے نیا ڈوڈل جاری کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں