انڈونیشیا:ایک اور آتش فشاں پھٹ پڑا ہزاروں شہریوں کا انخلا، پروازیں معطل

انڈونیشیا:ایک اور آتش فشاں پھٹ پڑا  ہزاروں شہریوں کا انخلا، پروازیں معطل

جکارتہ(دنیا مانیٹرنگ)انڈ ونیشیا کے جزیرے ماؤنٹ رانگ میں ایک بار پھر آتش فشاں پھٹ گیا، لاوا بہنے کے باعث فضا میں 5 کلو میٹر سے زیادہ دور تک راکھ کے گہرے بادل چھا گئے جبکہ ہزاروں افراد کا انخلا اور پروازیں معطل کر دی گئیں ۔

رانگ جزیرے سے 843 شہریوں کو مناڈو منتقل کردیا گیا ،ماؤنٹ رانگ جزیرے سے بھی 12ہزار لوگوں کو دیگر مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جس کیلئے دو بحری جہاز مختص کردئیے گئے ہیں۔ مناڈو اور گرونٹالو شہروں کے ایئر پورٹ سمیت سات ہوائی اڈے بند کیے گئے ہیں ۔

 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں