سدھو موسے والا کے قتل کاملزم امریکا میں مارا گیا

 سدھو موسے والا کے قتل کاملزم امریکا میں مارا گیا

نیودہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گینگسٹر گولڈی برار کو امریکا میں قتل کردیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح 5 بجکر 25 منٹ پر فیئرمونٹ ہولٹ ایونیو پر پیش آیا۔۔

 نامعلوم حملہ آوروں نے گولڈی برار اور اس کے ساتھی پر اُس وقت فائر کھول دیا جب وہ اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے ،حملے میں گولڈی کا ساتھی بھی زخمی ہوا ۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈی برار کو اس کے جرائم پیشہ حریف ارش دلا اور لکبھیر نے قتل کروایا ، دونوں کے درمیان طویل عرصے سے دشمنی چل رہی تھی۔واضح رہے گولڈی برار کا اصل نام ستوندرجیت سنگھ ہے جو 2017 میں سٹوڈنٹ ویزے پر کینیڈا گیا تھا، اس کے بعد سے گولڈی برار کینیڈا ہی سے قتل اور اغوا برائے تاوان جیسے جرائم کی سرپرستی کرتا رہا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں