امارات میں بارشوں کا امکان ، تعلیمی اداروں میں آج اور کل چھٹی کا اعلان

امارات میں بارشوں کا امکان ، تعلیمی  اداروں میں آج اور کل چھٹی کا اعلان

دبئی (صباح نیوز)متحدہ عرب امارات میں آج سے شدید بارشوں کا امکان ہے ،تعلیمی اداروں میں جمعرات اور جمعۃ المبارک کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  

یو اے ای بحیرہ احمر سے سطحی کم دبا ؤکی توسیع سے متاثر ہے ، جنوب مشرق سے مرطوب ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پراثرانداز ہوں گی۔ گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے ،کچھ جگہ اولے بھی پڑسکتے ہیں، تیز ہواؤں کی رفتار 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں