چین کاتیسرا طیارہ بردار بحری جہاز ’’فوجیان‘‘ آزمائشی سفر پر روانہ

چین کاتیسرا طیارہ بردار بحری جہاز  ’’فوجیان‘‘ آزمائشی سفر پر روانہ

شنگھائی (اے پی پی)چین کاتیسرا طیارہ بردار بحری جہاز فوجیان آزمائشی سمندری سفر پر روانہ ہو گیا ہے ۔فوجیان بدھ کی صبح شنگھائی جیانگن شپ یارڈ سے اپنے پہلے آزمائشی سفر پر روانہ ہوا۔

اس سفر کے دوران بنیادی طور پر طیارہ بردار بحری جہاز کے پروپلشن اور برقی نظام کی کارکردگی اور استحکام کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ جون 2022 میں فوجیان نے مورنگ ٹرائلز، آٹ فِٹنگ کے کام اور آلات کی ایڈجسٹمنٹ مکمل کر لی تھی ، اس دوران فوجیان نے سمندری آزمائشوں کیلئے تکنیکی ضروریات کو بھی پورا کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں