مقبوضہ کشمیر :ووٹ نہ دیا تو سنگین نتائج ، مسلمانوں کو دھمکیاں

مقبوضہ کشمیر :ووٹ نہ دیا تو سنگین نتائج ، مسلمانوں کو دھمکیاں

جموں،سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کے رہنمامسلمانوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ یا تو ووٹ دیں یا1947 جیسی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے اسلام آباد،راجوری انتخابی حلقے کے ریٹرننگ آفیسرکے پاس ایک تحریری شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے رہنما راجوری پونچھ خطے میں مسلمانوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ بی جے پی کی حمایت یافتہ الطاف بخاری کی پارٹی کو ووٹ دیں یا سنگین نتائج کے لئے تیار رہیں۔بی جے پی حکومت نے اپنے تازہ اقدام میں ضلع بارہمولہ میں سات افراد کی کروڑوں روپے کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔ قابض حکام نے ضلع کے مختلف علاقوں میں سجاد احمد بٹ، ارشاد احمد خان، گلہ موچی، محمد اسلم خان، محمد بیگ، خالد میر اور رفیق احمد بکروال کی جائیدادیں ضبط کر لیں جن میں 8کنال اور6 مرلہ سے زائد زمینیں شامل ہیں۔ادھر بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ ایک کمسن لڑکے سمیت 8کشمیریوں کو شہید کیا۔ پانچ افراد کوجعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہیدکیا۔ اس دوران حریت رہنما فردوس احمد شاہ سمیت 205شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں