ایران کا متعدد امریکی و برطانوی افراد ، اداروں پر پابندیوں کا اعلان

ایران کا متعدد امریکی و برطانوی افراد ، اداروں پر پابندیوں کا اعلان

تہران(اے ایف پی)حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی حمایت کرنے پرایران نے متعدد امریکی اور برطانوی افراد اور اداروں پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔

 وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں میں ایرانی مالیاتی و بینکنگ نظام میں اکاؤنٹس اور لین دین کو مسدود کرنا، ایران کے دائرہ اختیار میں موجود اثاثوں کو بلاک اور ویزا جاری کرنے اور ایرانی سرزمین میں داخلے پر پابندی شامل ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں