ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنا:ابتدائی رپورٹ

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر دہشتگردی  کا نشانہ نہیں بنا:ابتدائی رپورٹ

تہران (دنیا نیوز ، آئی این پی )ایران کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر دہشتگردی کا نشانہ نہیں بنا۔۔۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری پہلی رپورٹ کے مطابق حادثے سے تقریباً ڈیڑھ منٹ قبل ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے قافلے کے دیگر پائلٹوں سے رابطہ کیا، ہیلی کاپٹر کے ملبے پر گولیوں یا اس سے ملتی جلتی اشیا کا کوئی سراغ نہیں ملا، رپورٹ میں کہا گیا کہ واچ ٹاور اور پرواز کے عملے کے درمیان بات چیت میں کوئی مشکوک مسئلہ نہیں پایا گیا، مزید تفصیلات تحقیقات آگے بڑھنے پر جاری کی جائیں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں