سپین :ہجوم کے وزن سے ریستوران گرگیا ، 4 افراد ہلاک،16زخمی

پالما(اے ایف پی)ہسپانوی جزیرے میلورکا میں ساحل سمندر پر واقع ریستوران گرنے سے 4افراد ہلاک،16زخمی ہو گئے ۔
حکام نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ حادثے کی فوری طور پر کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔ ریسکیو اہلکار کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں موجود ہجوم کے زیادہ وزن کے باعث عمارت گری ۔