پاپوا نیو گنی :لینڈ سلائیڈنگ سے 2ہزارافراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

پاپوا نیو گنی :لینڈ سلائیڈنگ سے  2ہزارافراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

بنکاک (اے پی ،اے ایف پی )پاپوا نیو گنی کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں مٹی کے تودے گرنے سے 2ہزار سے زائد افراد زندہ دفن ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا اینگا   صوبے کا متاثرہ گاؤں یمبالی دور دراز علاقے میں ہونے کی وجہ سے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے میںشدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ابتک صرف چھ افراد کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں