بنکاک :جانوروں اور پرندوں کی دکانوں کو آگ لگ گئی ،بیسیوں ہلاک

بنکاک :جانوروں اور پرندوں کی  دکانوں کو آگ لگ گئی ،بیسیوں ہلاک

بنکاک (اے ایف پی)بنکاک کی مشہور چٹوچک مارکیٹ میں جانوروں اورپرندوں کی دکانوں پر آگ لگ گئی ۔۔۔

جس سے پنجروں میں بندبیسیوں کتے ، بلیاں، پرندے اور سانپ ہلاک ہو گئے جبکہ 100سے زائد سٹالز کو نقصان پہنچا۔پولیس کا کہناہے کہ مارکیٹ میں آگ منگل کی صبح 4بجے کے قریب لگی جس نے 100سے زیادہ سٹالر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے بیسیوں پرندے اور جانور جل کرہلاک ہوگئے تاہم آگ سے کسی انسانی جان کا ضیاع نہیں ہوا ۔امدادی کارکنوں کو آگ بجھانے میں 2گھنٹے کا وقت لگ گیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں