یورپ میں ڈینگی اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں بڑھنے لگیں

یورپ میں ڈینگی اور مچھروں سے  پھیلنے والی بیماریاں بڑھنے لگیں

سٹاک ہوم (اے ایف پی)یورپ میں ڈینگی اور مچھروں سے پھیلنے والی دیگر بیماریوں کے کیسز نمایاں طور پر بڑھنے لگے ۔

یورپی یونین کی ہیلتھ ایجنسی نے منگل کو خبردار کرتے ہوئے بتایاکہ موسمیاتی تبدیلی گرم حالات  پیدا کرتی ہے جو حملہ آور مچھروں کو پھیلانے میں مدد کرتی ہے ۔ای سی ڈی سی کے ڈائریکٹر اینڈریا امون کا کہناہے کہ موسمیاتی تبدیلی حملہ آور مچھروں کیلئے پہلے سے غیر متاثرہ علاقوں میں پھیلنے اور ڈینگی جیسی بیماریوں سے زیادہ لوگوں کو متاثر کرنے کیلئے زیادہ سازگار حالات پیدا کر رہی ہے ،ہم اس حوالے سے خبردار ہیں اور اس کے تدارک کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں