اسرائیل نے غزہ میں انسانیت کیخلاف جرائم کئے :اقوام متحدہ

 اسرائیل نے غزہ میں انسانیت کیخلاف جرائم کئے :اقوام متحدہ

جنیوا،غزہ (اے ایف پی)اقوام متحدہ کی ایک آزاد تحقیقات نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ۔کمیشن آف انکوائری نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کو پیش کی جانے والی ۔۔

ایک رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں بے گناہ شہریوں کو قتل کیا ، مردوں اور لڑکوں کو صنفی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،جبری منتقلی اور غیر انسانی و ظالمانہ سلوک کا ارتکاب بھی کیا گیا۔ادھر جنیوا میں اسرائیل کے سفیر نے کہا کہ کمیشن آف انکوائری نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اس کے تمام اقدامات اسرائیل کے خلاف امتیازی سلوک ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 38افراد شہید ،متعدد زخمی ہو گئے ۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی حملوں میں ابتک 37ہزار202فلسطینی شہید ،84ہزار932زخمی ہو چکے ۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے پر پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا۔حماس کے تمام مطالبات قابل قبول نہیں لیکن ان کے اعتراضات کو ختم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا امریکا غزہ جنگ کے بعد کی تجاویز کو آنے والے ہفتوں میں سامنے لائے گا جس میں گورننس، سکیورٹی، تعمیر نو کے انتظام کے بارے میں ٹھوس آئیڈیاز شامل ہیں۔اسرائیلی حملے میں کمانڈر کی ہلاکت کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کردی،آئی ڈی ایف کا کہنا تھا کہ تقریباً90راکٹ فائر کئے گئے جن میں سے اکثر کو فضا میں تباہ کر دیا گیا ،کئی راکٹ خالی علاقوں میں گرے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں