ایلون مسک نے کمپنی کی انٹرن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، امریکی اخبار

ایلون مسک نے کمپنی کی انٹرن کو جنسی  زیادتی کا نشانہ بنایا، امریکی اخبار

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق 2016 میں ایلون مسک نے کمپنی کی انٹرن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایلون نے اسپیس ایکس کی ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو جنسی تعلق کے عوض ایک گھوڑا خرید کر دینے کی پیشکش کی، 2013میں اسپیس ایکس سے مستعفی ہونیوالی ایک اور خاتون نے الزام عائد کیا کہ ایلون مسک نے کئی مواقع پر جنسی تعلقات قائم کرنے کا کہا۔ ایلون مسک کی لیگل ٹیم نے رپورٹ میں عائد کیے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں