بھارت:سرکاری خاتون افسر نے جائیداد کیلئے ایک کروڑ دیکر سسر کو قتل کروا دیا

بھارت:سرکاری خاتون افسر نے جائیداد  کیلئے ایک کروڑ دیکر سسر کو قتل کروا دیا

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ناگپور میں پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارچنا منیش نے خاندانی جائیداد ہتھیانے کیلئے 82سالہ سسر کو بے دردی سے قتل کروا دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے سسر کے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کیلئے اپنے شوہر کے ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر سسر کو گاڑی سے ٹکر مارنے کی منصوبہ بندی کی جبکہ بہو نے سسر کو قتل کروانے کیلئے ایک کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ بھی ادا کیا۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں