اطالوی پارلیمنٹ میں جھگڑا، ارکان گتھم گتھا ،لاتوں اور مکوں کا استعمال

اطالوی پارلیمنٹ میں جھگڑا، ارکان  گتھم گتھا ،لاتوں اور مکوں کا استعمال

روم(اے ایف پی)اطالوی پارلیمنٹ میں ارکان ایک بل کے معاملے پر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق جھگڑا حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہوا، اس دوران لاتوں اور مکوں کا بھی استعمال کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ارکان کے رویے   کے باعث اطالوی پارلیمنٹ میں افرا تفری پھیل گئی، ایک رکن نے مقامی حکومتوں سے متعلق بل کے معاملے پر دوسرے رکن کو اٹلی کا پرچم دینے کی کوشش کی تھی۔مقامی لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس واقعے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں