روس کے ضبط شدہ اثاثوں سے یوکرین کیلئے 50 ارب ڈالر کی امداد:سخت جواب دینگے:ماسکو

روس  کے  ضبط   شدہ  اثاثوں  سے  یوکرین  کیلئے  50 ارب ڈالر  کی  امداد:سخت  جواب  دینگے:ماسکو

روم (دنیا مانیٹرنگ )جی سیون ممالک کی تنظیم نے یوکرین کی مدد کے لیے روس کے 50 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کو استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اسے روسی افواج کے خلاف لڑائی میں استعمال کیا جا سکے ۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یہ روس کو ایک اور  یاد دہانی ہے کہ ‘ہم پیچھے نہیں ہٹ رہے ’ لیکن ماسکو نے اس کے جواب میں ‘انتہائی تکلیف دہ’ جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے ۔اٹلی میں ہونے والے  جی سیون سربراہ اجلاس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر بائیڈن نے یوکرین اور امریکا کے درمیان 10 سالہ دو طرفہ سکیورٹی معاہدے پر دستخط کیے ، جسے کیئو نے ‘تاریخی’ قرار دیا۔اس معاہدے میں یوکرین کو امریکی فوجی اور تربیتی امداد دینے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے لیکن اس میں واشنگٹن کی جانب سے لڑنے کے لیے فوج بھیجنے کا وعدہ شامل نہیں ۔ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ ‘یہ رقم یوکرین کے لیے کام آئے گی ۔’صدر زیلنسکی نے غیر متزلزل حمایت کے لیے امریکا اور دیگر اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں