مناسک حج کا آغاز، منیٰ کی عارضی بستی سے لبیک کی صدائیں

مناسک حج کا آغاز، منیٰ کی عارضی بستی سے لبیک کی صدائیں

مکہ مکرمہ (اے پی پی )مناسک حج 2024 کا آغاز ہو چکا ہے ۔ وادی منیٰ کی عارضی بستی ‘لبیک’ کی صداؤں سے گونج رہی ہے ۔

عازمین آج سارا دن منیٰ میں قیام کریں  گے ۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں عازمین حج آج 8 ذوالحجہ کو وادی منیٰ کی خیمہ بستی میں قیام کریں گے ۔ عازمین پانچوں وقت کی نماز منیٰ میں ادا کرنے کے بعد حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ ہو جائیں گے ۔عازمین حج کو 9 ذی الحجہ کو علیٰ الصبح اور رات گئے منیٰ سے میدان عرفات ٹرین کے ذریعے لے جایا جائے گا جہاں وہ خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کریں گے اور اپنے رب کے حضور مناجات اور دعائوں میں مشغول رہیں گے ۔ مغرب کے وقت تمام عازمین کو ٹرین کے ذریعے میدان عرفات سے مزدلفہ لے جایا جائے گا۔ یہاں پہنچ کرمغرب اور عشا کی نمازیں ادا کریں گے ، 70 عدد کنکریاں اکٹھی کریں گے اور آرام کریں گے ۔ اگلے روز 10 ذی الحجہ کو نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد روشنی پھیلنے تک وقوف مزدلفہ کریں گے اور عازمین ٹرین کے ذریعے جمرات روانہ ہونگے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں