اسرائیل :ذہنی بیمار ،معذور فوجیوں کی تعداد 70 ہزار

اسرائیل :ذہنی بیمار ،معذور فوجیوں کی تعداد 70 ہزار

یرو شلم(دنیا مانیٹرنگ )اسرائیلی وزارت دفاع کے بحالی ڈویژن میں علاج کروانے والے فوجیوں کی تعداد پہلی مرتبہ 70 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔۔

جن میں سات اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ پر جارحیت میں شریک 8663 مرد اور خواتین فوجی شامل ہیں۔چینل سیون ویب سائٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 70 ہزار مریض فوجیوں میں سے 35 فیصد ذہنی بیماریوں کا شکار ہیں جبکہ 21 فیصد کو جسمانی چوٹیں آئیں۔بحالی ڈویژن میں سات اکتوبر سے لے کر 2024 کے اختتام تک تقریباً 20 ہزار زخمی فوجیوں کے علاج کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق زخمی فوجیوں کی اکثریت 95 فیصد مرد ہیں، جن میں سے تقریباً 70 فیصد ریزرو ہیں جبکہ نصف فوجیوں کی عمریں 18 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔رپورٹ کے مطابق تقریباً 70 ہزار معذور فوجیوں میں سے 9ہزار535ایسے ہیں جو صدمے اور ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔ جنگ کے دوران زیادہ ذہنی تناؤ میں مبتلا ہونے کی رپورٹس 43.5 فیصد تک بڑھ گئیں جو تقریباً 78 فیصد اضافہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں