اسرائیل نے حسن نصراللہ پر حملہ کیا تو سنگین نتائج برآمد ہونگے :ایران

اسرائیل نے حسن نصراللہ پر حملہ کیا  تو سنگین نتائج برآمد ہونگے :ایران

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اگر حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ پر قاتلانہ حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے ۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ایران نے حزب اللہ کو اس امکان سے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل حسن نصراللہ کو قتل کرسکتا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ایرانی ایلچی نے حسن نصر اللہ کے قریبی لوگوں سے ایک بند کمرے میں ملاقات کی اور انہیں ایران کی تشویش سے آگاہ کیا کہ اسرائیل ، نصراللہ کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق موساد کو حسن نصراللہ کے ٹھکانوں کا علم ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں