ایک ہی روز 882 غیر قانونی تارکین برطانیہ پہنچ گئے

 ایک ہی روز 882 غیر قانونی  تارکین برطانیہ پہنچ گئے

لندن(اے ایف پی)ایک ہی روز میں 882 غیر قانونی تارکین وطن برطانیہ پہنچ گئے ۔ہوم آفس کے مطابق منگل کو 882 غیر قانونی تارکین وطن چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ آئے ۔ یہ رواں برس ایک ہی روز براستہ سمندر برطانیہ آنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔

 ہوم آفس کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ابتک 12ہزار313افراد غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچے ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں