شمالی کوریا ، روس کے باہمی دفاع سمیت کئی معاہدوں پر دستخط

شمالی کوریا ، روس کے باہمی دفاع سمیت کئی معاہدوں پر دستخط

سیؤل ،ماسکو (اے ایف پی)روسی صدر پیوٹن نے اپنے شمالی کوریا کے ہم منصب کم جونگ ان کے ساتھ باہمی دفاع سمیت کئی معاہدوں پر دستخط کر دئیے ۔

شمالی کوریا کے 

 رہنما کم جونگ نے ولادیمیر پوٹن کو یوکرین جنگ میں مکمل حمایت کی پیشکش کر دی ۔تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن 24 سال بعد شمالی کوریا پہنچے جہاں انہوں نے شمالی کوریا کے ساتھ باہمی دفاع سمیت کئی معاہدوں پر دستخط کئے ،پیوٹن نے سیؤل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ واقعی ایک اہم دستاویز ہے ۔دوسری چیزوں کے علاوہ اس معاہدے کے فریقین میں سے کسی کے خلاف جارحیت کی صورت میں باہمی مدد فراہم کی جائے گی ۔کم جونگ نے پیوٹن کو کوریائی عوام کا سب سے پیارا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کی جنگ پر روسی حکومت کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔پیوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک کی بلیک میلنگ کو برداشت نہیں کریں گے ۔ امریکی تسلط کا ملکر مقابلہ کر رہے ہیں۔ پیوٹن نے یوکرین پر روس کی پالیسیوں کی حمایت کرنے پر شمالی کوریا کا شکریہ ادا کیا۔ روسی میڈیا نے بتایا کہ روس اور شمالی کوریا نے صحت، تعلیم اور سائنس کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔علاوہ ازیں روسی صدر شمالی کوریا کا دورہ مکمل کرکے سرکارے دورے پر ویتنام پہنچ گئے ۔واضح رہے پیوٹن سینئر روسی وزرا اور کاروباری شخصیات کے ایک بڑے وفد کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں ۔ادھرامریکا نے شمالی کوریا کی جانب سے یوکرین جنگ میں روس کی حمایت کر نے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔علاوہ ازیں نیٹو سربراہ کا کہنا تھا خدشہ ہے کہ روس شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کے لیے مدد کر سکتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں