پاکستان بھارت دونوں کیساتھ تعلقات اہم:امریکا

پاکستان بھارت دونوں کیساتھ تعلقات اہم:امریکا

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہاہے کہ امریکا کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں سے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔

 واشنگٹن پاک بھارت براہ راست بات چیت کی حمایت بھی کرتا ہے تاہم بات چیت کے مقاصد کا تعین کرنا دنوں ملکوں کا اندرونی معاملہ ہے ۔ خطے کے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کا مفاد مشترک ہے ۔ کاؤنٹر ٹیررازم کپیسٹی پروگرام میں پاکستان اور امریکا پارٹنر ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری اور دو طرفہ پروگراموں کے ذریعے رابطے جاری رہیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں