بھارت :دیرینہ دشمنی پر بی جے پی یوتھ ونگ رہنما قتل

بھارت :دیرینہ دشمنی پر  بی جے پی یوتھ ونگ رہنما قتل

بھوپال (اے پی پی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں دو موٹرسائیکل سوار افراد نے دیرینہ دشمنی پر بی جے پی یوتھ ونگ کے رہنما مونوکلیانے کو گولی مارکرہلاک کردیا۔

 مقتول کو جیل روڈ پر چمن باغ چوراہا کے قریب ایک دکان کے سامنے گولی ماری گئی۔مونو کلیانے کو قریبی ہسپتال لے جایاگیا جہاں اسے مردہ قراردیاگیا۔پولیس کے مطابق ملزم ارجن پتھروڈ اور پیوش پتھروڈ نے پرانی دشمنی پر مونوکلیانے کو قتل کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں