تربت،مسلح افراد تھانے سے اسلحہ لے گئے ، 10 اہلکار برطرف

تربت،مسلح افراد تھانے سے  اسلحہ لے گئے ، 10 اہلکار برطرف

تربت (این این آئی)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں مسلح افراد لیویز تھانہ ہوشاب پر حملہ کر کے سرکاری اسلحہ لے گئے ۔ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے غفلت برتنے پر نائب حوالدار سمیت 10 لیویز اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح 2 درجن سے زائد افراد نے لیویز تھانہ ہوشاب پر حملہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنا کر سرکاری اسلحہ، اہلکاروں کی 2 موٹر سائیکلیں اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے ۔واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر ملزمان کی تلاش شروع کی۔ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے بتایا ہے کہ مسلح افراد کے لیویز تھانے ہوشاب پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ، ملزموں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ قبائلی عمائدین سے بھی رابطے میں ہیں، ملزموں کا تعاقب کر کے جلد انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم نے بتایا کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں