یوکرین میں روسی فوج کا میزائل حملہ، 4افراد ہلاک، 34زخمی
کیف(اے ایف پی)یوکرین کے مشرقی علاقے میں روسی فوج کے میزائل حملے سے 4 افراد ہلاک اور 34زخمی ہوگئے ۔
یوکرینی حکام کے مطابق زخمیوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، روسی میزائل حملے سے ایک مکان مکمل تباہ ہوا جبکہ 16گھروں کو نقصان پہنچا۔ حملے میں علاقے کی گیس پائپ لائن اور گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ۔