زمین کی حفاظت سے معدومیت کے شکار جانداربچ سکتے

زمین کی حفاظت سے معدومیت کے شکار جانداربچ سکتے

لندن(نیٹ نیوز)عالمی تحقیقی جریدے میں شائع مضمون میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے 1.2 فیصد زمینی خطے کی حفاظت سے انتہائی معدومیت کے خطرات سے دوچار پودے اور جانور بچائے جاسکتے ہیں اور اس کی 263 ارب ڈالر لاگت ہوگی۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سائنس کے شعبے میں تحقیق شائع کرنے والے جرنل فرنٹیئرز ان سائنس میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ دنیا 2030 تک 30فیصد تک زمین کی حفاظت کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔تحقیق میں تجویز دی گئی ہے کہ مجوزہ قابل محفوظ زمین 16 لاکھ مربع کلومیٹر (6 لاکھ 33 ہزار) تک وسیع ہوگی جو حجم میں ریاستہائے متحدہ امریکا کے پانچویں حصے کے برابر ہے اور دنیا بھر میں 16 ہزار 825 مقامات ایسے ہیں جو نایاب اور معدومیت کے خطرات سے دوچار جنگلی حیات کا مرکز ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں