اپ گریڈیشن :قذافی سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرا دی گئی

 اپ گریڈیشن :قذافی سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرا دی گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قذافی سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرانے کا کام مکمل کر لیا گیا ، چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے سلسلے میں قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

 گرائی گئی مرکزی بلڈنگ کا ملبہ تیزی سے اٹھائے جانے کا کام جاری ہے ، اگلے چند روز میں ملبہ مکمل طور پر اٹھا لیا جائے گا۔ سٹیڈیم میں کام ڈبل شفٹ میں جاری ہے جبکہ گراؤنڈ سٹاف معمول کے مطابق گراؤنڈ کی تیاری میں مصروف ہیں۔منصوبے کے مطابق مین بلڈنگ کو گراؤنڈ کے قریب بنایا جائے گا جبکہ مین بلڈنگ کے فرنٹ پر ہوسپیٹیلیٹی باکسز بنائے جائیں گے اور عقب پر دفاتر ہونگے ،عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے کچھ حصے پر بھی باکسز بنانے کا منصوبہ ہے ، ان انکلوژرز کی گنجائش بڑھانے اور مین بلڈنگ میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں