مطلقہ اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے گھر کو آگ لگادی

مطلقہ اہلیہ سے ناراض کروڑ پتی شوہر نے گھر کو آگ لگادی

لندن(نیٹ نیوز) برطانیہ میں گالف کھیلنے والے ایک پیشہ ور کھلاڑی اور کروڑ پتی فرانسس میک گرک نے اپنے مہنگے ترین گھر کو صرف اس لیے آگ لگا دی۔

 کہ اس کی طلاق لینے والی بیوی (قانون کے تحت) یہ گھر حاصل نہ کرسکے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق، فرانسس میک گرک اپنے اسی اقدام کے باعث ایک مقدمے کا سامنا کر رہے تھے جس میں انہیں محض 2 سال کی سزا سنائی گئی ہے ۔ 50 سالہ فرانسس پر اپنے 1.4 ملین ڈالر کے گھر کو آگ لگانے کا الزام تھا۔فرانسس جو کہ تین بچوں کے باپ ہیں، اپنے گھر میں اس وقت داخل ہوئے جب گھر پر کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ انہوں نے خود کو اندر سے بند کر لیا اور پھر اپنی بیوی کو میسج کیا کہ وہ اس جگہ کو آگ لگانے والا ہے جبکہ اس کے بعد فرانسس نے اپنے زخموں کے علاج سے بھی انکار کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں