قلبی صحت مستقبل میں ڈیمینشیا کے لیے بڑا خطرہ قرار

 قلبی صحت مستقبل میں ڈیمینشیا کے لیے بڑا خطرہ قرار

نیویارک (نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قلبی صحت مستقبل میں ڈیمینشیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے ۔

۔تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی اور دیگر عوامل کے مقابلے میں ڈیمینشیا کے قلبی صحت کیساتھ تعلق میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔ برطانیہ میں اندازاً 9 لاکھ 44 ہزار افراد ڈیمینشیا میں مبتلا ہیں اور ڈیٹا کے مطابق نصف سے زیادہ آبادی کسی ایسے شخص کو جانتی ہے جس کو اس بیماری کی کوئی قسم لاحق ہو۔تازہ تحقیق میں یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے 27 مقالوں جائزہ لیا۔ ان مقالوں میں 1947 سے 2015 درمیان دنیا بھر کے ڈیمینشیا کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا تھا۔تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر ناہید مقدم کا کہنا تھا کہ کارڈیو ویسکیولر خطرات نے ڈیمینشیا کے خطرات میں وقت کے ساتھ اضافہ کیا ہے ، لہٰذا مسقتبل میں ڈیمینشیا سے بچنے کے لیے قلبی صحت کے لیے مخصوص اقدامات کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں