غلط جنس شناخت کرنے پر خاتون کو جہاز سے اتار دیا گیا

غلط جنس شناخت کرنے پر خاتون کو جہاز سے اتار دیا گیا

ٹیکساس(نیٹ نیوز) امریکا میں ایک خاتون کو ہوائی جہاز پر موجود فلائٹ اٹینڈنٹ کی جنس غلط پکارنے پر پرواز سے زبردستی اتار دیا گیا۔

ٹیکساس کی رہائشی جینا لونگوریا نے بتایا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ اختلاف کی وجہ سے انہیں یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا وہ سان فرانسسکو میں ہوائی جہاز میں اپنی ماں اور 16 ماہ کے بیٹے کے ساتھ سوار ہوئی تھیں، ان کے ساتھ انکی ماں اور 16 ماہ کا بیٹا بھی تھا۔ انہوں نے عملے کے ایک رکن سے بات کرتے ہوئے غلطی سے مونث کا صیغہ استعمال کرلیا۔ انہیں اس بات پر ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا حالانکہ انہوں نے اپنی غلطی پر معافی بھی مانگ لی تھی۔ خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ نے مجھے ہمارے بورڈنگ پاس د یئے تو میں نے کہا شکریہ جناب۔ بس اتنی سی بات پر وہ ناراض ہوگئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں