پیرا آرچری ورلڈ رینکنگ ایونٹ ‘پاکستان کاپہلاانفرادی گولڈمیڈل

 پیرا آرچری ورلڈ رینکنگ ایونٹ ‘پاکستان کاپہلاانفرادی گولڈمیڈل

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے تنویر احمد نے چیک ریپبلک میں ہونے والے پیرا آرچری ورلڈ رینکنگ ایونٹ اور یورپین کپ 2024ء میں پاکستان کیلئے بلائنڈ آرچری میں پہلا انفرادی گولڈ میڈل جیت لیا۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے بصارت سے محروم مایہ ناز تیرانداز تنویراحمد نے فائنل میں قبرص کے Misos Christose کو6-2کی واضح برتری سے شکست دے کر سبزہلالی پرچم سربلند کیا۔ پاکستان میں بلائنڈ آرچری کے بانی کوچ محمد اعجاز نے بتایا کہ ہمارے دیگر بلائنڈ آرچر بھی عالمی مقابلوں کیلئے تیار ہیں لیکن حکومتی سرپرستی اور وسائل کی عدم دستیابی کے باعث صرف تنویراحمد ہی ورلڈ رینکنگ ایونٹ میں شرکت کرسکے اور سپانسرشپ نہ ملنے کی وجہ سے وہ بطور کوچ بھی ساتھ نہ جاسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں