مختلف مقامات سے 3 خواتین سمیت 4افراد اغوا

مختلف مقامات سے 3 خواتین سمیت 4افراد اغوا

فیروزوالہ( تحصیل رپورٹر)مختلف مقامات سے 3خواتین سمیت 4افرادکواغواکرلیا گیا،جبکہ ایک خاتون اپنے 4 بچوں سمیت آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ نواحی آبادی درگاہی گل میں نامعلوم افراد نے محنت کش اسلم کی جواں سالہ بیٹی(م) ،جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے مسجد جانے والے نوجوان عامش علی ،لاہور روڈ کی آبادی اقبال ٹاؤن میں منیرنے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے محنت کش عرفان کی بیوی(ش)اورنامعلوم افراد نے محنت کش خیرات علی کی جواں سالہ بیٹی(ف)کو اغواکرلیا ، پرانا ٹول پلازہ کے قریب سے خاتون(ن) اپنے 4بچوں سمیت آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں