دل کا دورہ پڑنے پر لگا زندگی ختم ہوگئی:سشمیتا سین

دل کا دورہ پڑنے پر لگا زندگی ختم ہوگئی:سشمیتا سین

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ میری زندگی وہ کہانی ہے، جو میں نے خود لکھی ہے لیکن کبھی کبھی کہانی کے دوران نیا موڑ آجاتا ہے۔

گزشتہ سال شوٹنگ کے دوران، مجھے جان لیوا دل کا دورہ پڑا تھا، وہ میری زندگی کے سب سے طویل اور مشکل ترین 45 منٹ تھے ، اُس وقت مجھے لگا تھا کہ میری کہانی ختم ہوگئی ہے۔ اس مشکل وقت میں میرے ڈاکٹروں نے ہار نہیں مانی اور ہمت سے کام لیتے ہوئے مجھے نئی زندگی دی، میرے ڈاکٹروں نے مجھے جینے کا نیا جذبہ دیا۔ 27 فروری 2023، یہ میری دوسری تاریخ پیدائش ہے کیونکہ اسی دن مجھے دوبارہ زندگی ملی تھی اور میں یہ دن اپنے ڈاکٹروں کے نام کرنا چاہتی ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں