دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے فوج، سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جائے: نوازشریف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر عرفان صدیقی سے ملاقات ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا کہ عدم استحکام پیدا کرنے اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے والے عناصر کی جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں، سات سال پہلے جن مسائل پر قابو پا لیا گیا تھا وہ پھر سنگین بحران بن چکے ہیں۔

نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں