اے این ایف کی کارروائی، موٹروے ٹول پلازہ چکری پرآئس سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام
راولپنڈی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے موٹروے ٹول پلازہ چکری پر میتھیمفیٹامائن (آئس) سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ہینو ٹرک کو روک کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، تلاشی لینے پر ٹرک میں نصب 2 بیٹریوں میں مہارت سے چھپائی گئی 10 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ ٹرک سے مجموعی طور پر ڈھائی کلوگرام وزنی آئس کے 4 پیکٹ برآمد کئے گئے، اے این ایف ، سمگلرز کی جانب سے منشیات سمگلنگ کیلئے استعمال کئے جانیوالے نت نئے حربوں سے بخوبی آگاہ ہے، حالیہ آپریشن آئس کی سمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی اہم کامیابی ہے۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف معاشرے، بالخصوص نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے بچانے کے اپنے مشن پر ثابت قدم ہے، گرفتار ملزم کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔