اے این ایف نے 201.2 کلو منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان گرفتار کر لئے

کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اٹک اور کوئٹہ میں کی گئی۔

حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران 201.2 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، پکڑی گئی منشیات میں 174 کلو گرام ہیروئن، 25.2 کلو گرام چرس اور 2 کلو گرام آئس شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں