ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا کل روایتی حریف بھارت سے جوڑ پڑے گا

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں کل بروز اتوار پاکستان کا روایتی حریف بھارت سے جوڑ پڑے گا۔

دونوں ٹیمیں کل 6 اکتوبر کو اپنے گروپ کا دوسرا، دوسرا میچ کھیلیں گی، میچ پاکستانی وقت کے دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سکیورٹی کے انتظامات بھی مزید سخت کردیئے گئے ہیں جبکہ قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لے گی۔

یاد رہے کہ قومی ویمن ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے دھول چٹا چکی ہے جبکہ بھارت کو اپنے افتتاحی میچ میں کیویز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں