پی ٹی آئی کا احتجاج: 9 مئی مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کی وجہ سے سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی ہو گئیں۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت کی، عدالت نے 9 اکتوبر سے سانحہ 9 مئی کے کیسز کی ریگولر سماعت شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بعدازاں عدالت نے راستوں کی بندش کی وجہ سے سانحہ 9 مئی سے متعلق 14 مقدمات کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام ملزمان کو عدالت ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

آئندہ تاریخ پر بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید میں چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔

عدالتی حکم کے مطابق آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی، اس حوالے سے تمام ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ آج راستوں کی بندش کے باعث سب کی حاضری لگا دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں