اسرائیل ابھی ایران کو جواب دینے کے نتیجے پر نہیں پہنچا : بائیڈن

واشنگٹن : (دنیانیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ابھی تک یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا کہ ایران کو کیسے جواب دیا جائے۔

امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران پر مزید پابندیاں لگانے کا سوچ رہے ہیں ، وہ اسرائیل کی جگہ ہوتے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بجائے کسی متبادل پر غور کرتے۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ انہیں علم نہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا کے صدارتی الیکشن پر اثرانداز ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار کیے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی، یہ بات اسرائیلی وزیراعظم کو جاننی چاہیے، اگر وہ الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں تو وہ اس بات سے واقف نہیں مگر وہ اس پر انحصار بھی نہیں کررہے۔

قبل ازیں امریکی صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ ہم اسرائیل کو حملے کی اجازت نہیں دیتے، مشورہ دیتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے اسرائیل کے ایرانی تنصیبات پر حملوں کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بارے میں بات چیت کر رہے ہیں، میرا خیال ہے کہ حملہ چھوٹا ہوگا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں