امریکا : سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 223 افراد ہلاک

نیویارک : (ویب ڈیسک/دنیانیوز ) امریکا میں طوفان اور سیلاب نےتباہی مچادی ، 6 ریاستوں میں اب تک 223 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لاپتا ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان کے باعث امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 106 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 7 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔

شمالی کیرو لائنا میں سیلاب کے باعث سیکڑوں افراد لاپتا ہوچکے ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ تقریباً 300 لاپتا افراد کی رپورٹوں پر کارروائی کی گئی ہے اور ان میں سے 270 افراد صحت مند ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس ایف بی آئی اور ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کی مدد سے 75 لاپتا افراد کے معاملے پر طریقے سے کام کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں