اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے باعث تین لبنانی ہسپتال بند کر دیئے گئے
بیروت: (ویب ڈیسک) اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے باعث لبنان میں تین ہسپتال بند کردیئے گئے۔
سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافات کے قریب واقع سینٹ تھریس ہسپتال نے اطلاع دی کہ ارد گرد کے علاقے میں اسرائیلی بمباری سے عمارت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا اور اس کے نتیجے میں ہسپتال کی سروسز کو معطل کر دیا گیا۔
ملک کے جنوب میں بھی دو ہسپتالوں نے کہا کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال سے قاصر ہیں۔