جرمنی: ;غیر ملکی نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ایک شخص ہلاک، 80 زخمی

میگڈے برگ: (دنیا نیوز) جرمنی کے شہر میگڈے برگ میں ایک شخص نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ایک شخص ہلاک جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ سیل کرکے شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی، غیر ملکی شہری ڈاکٹر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم2006ء سے جرمنی میں رہائش پذیر تھا۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ عوام کرسمس بازاروں میں محتاط رہیں، واقعہ انتہائی افسوسناک اور کئی خدشات کو جنم دے رہا ہے، فرانسیسی صدر نے کہا کہ جرمنی میں کرسمس بازار پرحملے کی خبر سے افسوس ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں