کونسا اداکار انوشکا کا دیوانہ تھا؟ کرن جوہر کے انکشاف پر اداکارہ حیران

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا شمار بالی ووڈ انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انوشکا کے نہ صرف لاکھوں مداح ہیں بلکہ فلم انڈسٹری میں بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد کم نہیں۔

حال ہی میں اداکارہ انوشکا شرما معروف ڈائریکٹر کرن جوہر کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں بالی ووڈ "کیٹ" کترینہ کیف بھی موجود تھیں، پروگرام کے دوران کرن جوہر نے انوشکا سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا جسے سن کر دونوں اداکارائیں دنگ رہ گئیں۔

کرن جوہر نے شو کے دوران انوشکا کے سامنے یہ راز کھولا کہ اداکار ارجن کپور ہمیشہ سے انوشکا شرما کی محبت میں مبتلا رہے ہیں۔

اس انکشاف پر انوشکا شرما نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا واقعی؟ جس پر کرن جوہر نے کہا جی واقعی، اس پر انوشکا نے جواب دیا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا۔

انوشکا شرما نے اس پر کرن جوہر سے کہا کہ آپ اپنے شو پر کچھ بھی اور کسی بھی بات کا تذکرہ کرلیتے ہیں جس پر کرن نے کہا کہ ارجن کپور نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں