رمیزابراہیم امریکہ میں ہونیوالے مسٹریونیورس مقابلے میں حصہ لیں گے
کراچی: (دنیانیوز) قومی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم امریکہ میں ہونے والے مسٹر یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گے ۔
اس حوالے سے رمیز ابراہیم کاکہنا ہے کہ 18 اکتوبر کو امریکہ میں ہونے والے مسٹر یونیورس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے بھر پور تیاری کررہا ہوں، 2022 میں تھائی لینڈ میں پاکستان کے لیے تاریخ رقم کی تھی۔
ان کاکہنا تھا کہ 3 ٹائٹل جیت کر پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بنایا، محنت اور قوم کی دعاؤں سے اس مرتبہ بھی پاکستان کا نام روشن کرونگا۔
یاد رہے کہ سال 2022 میں رمیز ابراہیم نے تین کیٹگریز ماڈل فزیکس، کلاسک فزیکس اور باڈی بلڈنگ میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کیا اور ٹائٹل جیت کر قوم کا سر فخر سے بُلند کیا۔