اربوں پتی سرمایہ کاروں کے اکٹھ میں پرانی ٹیپ چلائی گئی: عطاتارڑ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اربوں پتی سرمایہ کاروں کا اکٹھ تھا جس میں پرانی ٹیپ چلائی گئی۔

عطا تارڑ نے شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کی تقاریر پر ردعمل میں کہا کہ آج تضادات سے بھرپور تقریریں دیکھنے کو ملیں، تضادات سے بھرپور تقریریں کرنے والے ماضی میں اقتدار کی کرسی سے بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جب ملک کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان تھے تب آپ کیوں خاموش تھے؟ جن لوگوں میں وفا جیسی صفت نہ ہو وہ اقدار کی سیاست کیا کریں گے؟
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں