شتروگھن سنہا ہسپتال سے ڈسچارج ،گھرپہنچ گئے

 شتروگھن سنہا ہسپتال سے  ڈسچارج ،گھرپہنچ گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اوروہ اپنی رہائش گاہ رامائن پہنچ گئے ہیں۔

شتروگھن سنہا نے کہا کہ میں گزشتہ تین ماہ سے اپنی انتخابی مہم میں مصروف میں تھا، اُس کے فوراََ بعد میری بیٹی سوناکشی کی شادی ہوگئی اور مسلسل تھکن کی وجہ سے، میں بیمار ہوگیا، میں اب وہ طاقتور نوجوان نہیں رہا، جو ایک دن میں تین شفٹیں کر سکتا تھا، عُمر گزر رہی ہے، جسم میں طاقت اور توانائی بھی کم ہوتی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں