زینب جمیل قاتلانہ حملہ کیس،شوہر کی عبوری ضمانت خارج

 زینب جمیل قاتلانہ حملہ کیس،شوہر کی عبوری ضمانت خارج

لاہور(شوبزڈیسک)سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کے کیس میں اُن کے شوہر محمد جمیل کی عبوری ضمانت خارج کردی گئی۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں زینب جمیل پر قاتلانہ حملے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج قمرعباس نے سماعت کرتے ہوئے سابقہ ماڈل کے شوہر محمد جمیل کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر زینب جمیل کے شوہر محمد جمیل عبوری ضمانت مسترد کی، ملزم محمد جمیل کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ، ملزم پر اپنی اہلیہ پر فائرنگ کروانے کا الزام ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں