خلیل الرحمن کا صبا قمر کیساتھ بھی کام کرنے سے انکار

خلیل الرحمن کا صبا قمر کیساتھ بھی کام کرنے سے انکار

کراچی(شوبزڈیسک)معروف ڈرامہ نگار، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے بعد اب باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کے ساتھ بھی کام کرنے سے انکار کردیا۔

 ایک پوڈکاسٹ کے دوران، میزبان نے خلیل الرحمٰن قمر سے سوال کیا کہ وہ کونسی ایسی اداکارہ ہیں، جنہیں آپ کبھی بھی اپنے ڈرامے میں کاسٹ نہیں کرنا چاہیں گے ؟جس پر خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میں صبا قمر کو اپنے کسی بھی پراجیکٹ میں کاسٹ نہیں کروں گا کیونکہ وہ جس طرح کے بیہودہ لباس پہنتی ہیں، وہ میرے معیار کے بالکل خلاف ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ صبا قمر ایک بہترین اداکارہ ہیں اور انہوں نے ماضی میں میرے ایک ڈرامے میں کام بھی کیا، اُس ڈرامے میں اُنہوں نے شاندار اداکاری کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا بھی گیا تھا لیکن اب وہ جس طرح کے لباس پہنتی ہیں وہ ہماری ثقافت اور اصولوں کے خلاف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں