فواد خان کی 8سال بعد وانی کپور کیساتھ بالی ووڈ میں واپسی

فواد خان کی 8سال بعد وانی  کپور کیساتھ بالی ووڈ میں واپسی

لاہور(شوبزڈیسک)معروف اداکار فواد خان نے سال 2014 میں فلم ’خوبصورت‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا، اس فلم میں اُن کے ساتھ سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس کے بعد اُنہوں نے ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی کام کیا تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق فواد خان بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ اس وقت فلم اپنے پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد لندن میں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں